web statistics
Vision
AAP-aur-ARY-AAM-ADMI-KA-PAKISTAN-MAZBOOT-PAKISTAN
وژن
اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس خطے میں وہ تمام نعمتیں عطا کی ہیں جن کی دوسرے ممالک صرف حسرتیں ہی کرسکتے ہیں۔ہم تمام تر قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں۔ انتہائی اہم محل وقوع ہے۔ ہم مضبوط اور باصلاحیت قوم ہیں۔ اور مسلم دنیا کے قلعے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ایسا کیا ہے جو ہمارے پاس نہیں! بس ضرورت ہے درست سمت میں سفر کرنے کی۔
 اے آروائی بہترپاکستان کے سلسلے میں حاجی عبدالرزاق یعقوب کے خوا ب کو جاری رکھنے کی ہر ممکن کوشش کررہاہے۔ عام آدمی کا پاکستان مہم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اے آر وائی گروپ کے تمام چینلز، اینکرز، نیوز بیورو، فنکار، ویب سائٹس، سوشل میڈیا ۔۔الغرض بہتر پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لیے اے آر وائی کی ساری ٹیم عام آدمی کا پاکستان مہم میں شامل ہے۔۔عام آدمی کا پاکستان مہم صر ف ٹی وی اسکرین تک ہی محدود نہیں ۔یہ مہم آپ کی ہے۔اس مہم کی جستجو گلی محلے سے نکل کر سارے پاکستان میں پھیلے گی۔ہمارا مقصد صرف اور صرف مثبت پاکستان کے لیے کوشش کرناہے۔ یہ وقت تبدیلی کا ہے۔تو آئیے قدم سے قدم ،شانہ سے شانہ اور ہاتھ سے ہاتھ ملائیے۔اور تبدیلی لے آئیے