web statistics
Phases
AAP-aur-ARY-AAM-ADMI-KA-PAKISTAN-MAZBOOT-PAKISTAN
فیز
پہلے مرحلے میں ہمارا مقصد ان تمامعام آدمی کا پاکستان مہم کے پہلے مرحلے میں ہمارا مقصد ان تمام لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے جو پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور پاکستان کی بہتری پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم ان کے کوائف،پروپوزلز اور پروجیکٹس کو عام آدمی کا پاکستان کے تحت جمع کریں گے۔ چاہے آپ کا تعلق کسی بھی جماعت سے ، فرقے سے، کسی بھی مذہب یا قوم سے ہو، آپ پاکستانی ہیں۔اگر آپ کے اندر پاکستان کے لیے محبت کا جذبہ ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ اس مثبت تبدیلی کے لیے ہماراساتھ دیں، اگر آپ سچے پاکستانی ہیں اور آپ کے اندر آنے والی نسلوں کو بہتر پاکستان دینے کا جذبہ ہے تویہی وقت ہے تبدیلی لانے کا۔ یاد رکھیں قومیں افراد سے بنتی ہیں نہ اشرافیہ سے۔۔۔یاد رکھیں اس قوم کی قسمت کی تبدیلی آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اگر ہم نے آج بھی خود پر یقین نہیں کیا۔ہم آگے نہیں بڑھے اور اس کوشش میں اپنا کردار ادا نہیں کیاتو ہم کل کسی کو کرپٹ اور افراتفری کے شکار پاکستان کا مودر الزام نہیں ٹھہراسکتے۔اے آروائی آپ کو ایک پلیٹ فارم مہیا کررہاہے جہاں سوچ آپ کی ہوگی،عمل آپ کا ہوگا،اور نتائج کے فیصلے بھی آپ کریں گے مثال کے طور پر لاکھوں افراد اے آروائی کودیکھتے ہیں، تصور کریں کہ لاکھوں افرا اپنے علاقے میں صفائی کی مہم شروع کریں اور پہلے اور بعد کی تصاویر ہمیں بھیجیں جسے ہم ویب سائٹ پرآویزاں کریں ٹی وی پر دکھائیں اور بہترین کام کرنے والوں کو انعام بھی ملے۔لمحے بھر میں ہونے والے ایسے بے شمار تعمیری کام معاشرے کو اپنے پیروں پر کھڑاکردیں گے۔ یہ تو صرف ایک جھلک ہے ہم مل کر پہاڑوں کو بھی ہلا سکتے ہیں۔اور دنیا کو بتا سکتے ہیں کہ ہم تبدیلی لے آئیں گے ہم تبدیلی لاسکتے ہیں (میرے خیال میں یہاں مزید کچھ منصوبے بھی بتائے جائیں) تو اب کسی کا انتظار کیوں؟کہ کوئی آئے اور ہمارے حالات بدل ڈالے۔بہتری کے لیے جو کچھ کرنا ہے وہ آپ کو کرنا ہے۔یہ چھوٹی چھوٹی کوششیں بہت جلد بڑی تبدیلی لے آئیں گی۔ آئیے آج سے ہی مثبت تبدیلی کا آغاز کریں۔عام آدمی کا پاکستان مہم میں شامل ہونے کے لیے ہماری ویب سائٹ پر خو د کو رجسٹرکریں۔ تو ہمارے ساتھ شامل ہوجایئے اورسب سے بڑی ملک گیر مہم کا حصہ بن جایئے۔ایک اچھے پاکستان کے لیے۔ ایک بہتر پاکستان کے لیے۔ایسے پاکستان کے لیے جیسا پاکستان آپ دیکھنا چاہتے ہیں۔
 آپ تفصیلات یہاں درج کریں:

نام، ای میل، پاس ورڈ، عمر، تاریخ، ملک، شہر، کاروبار، کامیابی، پروفائل، قومی شناختی کارڈ نمبر، پاسپورٹ نمبر فون نمبر،

اپنے حصے کا قدم اٹھائیے۔ ہاتھ میں ہاتھ ملائیے اور عام آدمی کا پاکستان مہم میں شامل ہوجائیے۔ اے آر وائی اپنے تمام چینلز، اینکرز، نیوز بیورو، فنکاروں، ویب سائٹس اورسوشل میڈیاکے ساتھ آپ کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے ۔آئیے بہتر پاکستان بنانے کے لیے عام آدمی کا پاکستان کی اس ملک گیر مہم میں شامل ہوجائیے۔ اور بہتر پاکستان بنانے کے لیے اپنے حصے کی شمع جلائیے۔