قوم کو بہتر مستقبل کی جانب گامزن کرنے کے لیے اے آر وائی نے کیا ملک گیر مہم کا آغاز۔
آغاز میں یہ مہم ہمارے ٹی وی چینلز کے ذریعے چلائی جائے گی اور پھرگلی گلی محلہ محلہ شہر شہر اور گاؤں گاؤں تک پہنچائی جائے گی۔
عام آدمی کا پاکستان مہم کا مقصد قوم میں یہ شعور بیدار کرنا ہے کہ حالات پر تنقید کرنے کی بجائے خود میدان عمل میں قدم رکھا جائے۔کیونکہ دوسروں کی امداد سے بہتر ہے اپنے آپ پر یقین ہونا۔ اور ہمیں یقین ہے کہ اگر ہوگا خود پر یقین تو اوپر والا کردے گا اس دھرتی کو اور حسین۔
ہر عام آدمی جو پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہے وہ ہماری مہم کا حصہ ہے۔
کئی دہائیوں سے بدعنوان سیاست دان ملک کو لوٹ رہے ہیں۔وڈیروں جاگیرداروں اور کرپٹ افسروں نے عام آدمی کو دیوار سے لگا دیا ہے ۔عام آدمی کو ملکی معاملات میں پیچھے رکھاجاتا ہے اور انہیں یقین دلایا جاتا کہ وہ معاملات کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کرسکتے۔تاکہ وہ اسی حالت میں رہیں۔ تذبذب کی یہ صورتحال زیادہ عرصہ باقی نہیں رہے گی۔ ایک عام آدمی جو ظلم کی چکی میں مزید نہیں پسنا چاہتا۔ایک عام آدمی جو اپنے حقوق کے لیے لڑنا چاہتاہے۔
کیونکہ اصل طاقت عام آدمی کے پاس ہے۔عام آدمی اگر چاہے تو گھر گلی محلے سے لے کر سارے پاکستان میں بہتری آسکتی ہے ۔ !
More»